غبار راہ وفا آسماں سا لگتا ہے
غبار راہ وفا آسماں سا لگتا ہے
ہر ایک ذرہ یہاں کہکشاں سا لگتا ہے
یہ فاصلہ مجھے جانے کہاں پہ لے جائے
وہ فاصلہ جو ترے درمیاں سا لگتا ہے
مرے بڑوں کی دعاؤں کا یہ کرشمہ ہے
کہ سر پہ مجھ کو سدا سائباں سا لگتا ہے
نئی اڑان نے یوں دور کر دیا گھر سے
کہ آسماں مجھے اپنا مکاں سا لگتا ہے
یقین جانئے ہم دل جلوں کی باتوں سے
کبھی دھواں نہیں اٹھتا دھواں سا لگتا ہے
مرے مکاں میں بھی کھلتے ہیں رنگ رنگ کے پھول
مرا مکان بھی ہندوستاں سا لگتا ہے
سعیدؔ مجھ کو تو اب زندگی کا ہر لمحہ
یقیں سا ہوتے ہوئے بھی گماں سا لگتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.