گداز قلب نہ سوز دوام ہے ساقی
گداز قلب نہ سوز دوام ہے ساقی
سروں میں محشر سودائے خام ہے ساقی
ہر ایک رند یہاں تشنہ کام ہے ساقی
یہ میکدے کا ترے اہتمام ہے ساقی
پلا پلا کہ نظام کہن بدل ڈالوں
سمند عمر بہت تیز گام ہے ساقی
چلا ہوں آج لئے عزم رہ نوردیٔ شوق
خیال عشرت منزل حرام ہے ساقی
نظر نظر سے نمایاں قیادتوں کا فسوں
قدم قدم پہ سیاست کا دام ہے ساقی
وہ دل جو تھا کبھی کون و مکاں سے بے پروا
شکار کشمکش صبح و شام ہے ساقی
حدود عالم امکاں سے دم الجھتا ہے
یہاں تو سانس بھی لینا حرام ہے ساقی
فروغ حسرت پرواز و جستجو کی قسم
جنوں خرد کا ابھی تک غلام ہے ساقی
بشرط اذن سناؤں گا خلوتوں میں تجھے
ابھی فسانۂ غم ناتمام ہے ساقی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.