گفتگو کر کے آپ کی تکیہ
مجھ سے کرتا ہے دل لگی تکیہ
رات سویا تھا تیرے بازو پر
آنکھ کھولی تو پھر وہی تکیہ
میری دنیا فقط یہیں تک ہے
چائے سگریٹ سخنوری تکیہ
اے خدا تو ہی میرا سب کچھ ہے
اولیں دوست آخری تکیہ
جو سمجھتا نہ تھا مجھے کچھ بھی
مجھ پہ کرنے لگا وہی تکیہ
ایک تکیہ خرید لے انجمؔ
گود اس کی ہے عارضی تکیہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.