گل و بلبل کے جھگڑوں کو سر گلزار رہنے دے
گل و بلبل کے جھگڑوں کو سر گلزار رہنے دے
حکایت میری سن لے قصۂ بے کار رہنے دے
دل عاشق میں اپنے عشق کا آزار رہنے دے
مرے پہلو میں یہ تیر جگر افگار رہنے دے
سنا تو نے نہیں کیا طور پر موسیٰ کا غش کھانا
تمنا اپنی دل میں طالب دیدار رہنے دے
پسند آتی ہے یہ تیری ادا جاں باز الفت کو
ستم گر تو ابھی زیب کمر تلوار رہنے دے
تجھے وعدے کی شب سوجھی حنا بندی کی کیوں سوجھی
یہ حیلے یہ بہانے مجھ سے اے عیار رہنے دے
ترے کشتے تو لاکھوں جا چکے گور غریباں کو
مری میت تو اے ظالم پس دیوار رہنے دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.