Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گلوں کا حسن بھی میں رونق بہار بھی میں

خان عتیق آفریدی

گلوں کا حسن بھی میں رونق بہار بھی میں

خان عتیق آفریدی

MORE BYخان عتیق آفریدی

    گلوں کا حسن بھی میں رونق بہار بھی میں

    خزاں رسیدہ سی ٹہنی پہ نوک خار بھی میں

    شکست خوردہ بھی میں فتح کا خمار بھی میں

    جو گرتے گرتے سنبھل جائے وہ سوار بھی میں

    جدید لمحے بھی میرے حصار ذات میں ہیں

    اور اپنے پرکھوں کی عظمت کی یادگار بھی میں

    بچھڑ کے اس کی مجھے یاد تک نہیں آئی

    یہ اور بات کہ رہتا ہوں بے قرار بھی میں

    خدا کا شکر کہ ہر چیز اس نے بخشی ہے

    مگر مزید عنایت کا خواست گار بھی میں

    یہ کائنات بنائی گئی ہے میرے لیے

    ہر ایک منظر ہستی کا رازدار بھی میں

    نئی عمارتیں بھی میرے نام سے منسوب

    پرانے شہر کی گلیوں کا افتخار بھی میں

    یہ سچ ہے مملکت شعر کا ہوں شہزادہ

    اگر خلوص سے دیکھو تو تاجدار بھی میں

    ہے میری ذات بھی منجملۂ صفات عتیقؔ

    انا شناس بھی میں روح انکسار بھی میں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے