گلوں کے چہرۂ رنگیں پہ وہ نکھار نہیں
گلوں کے چہرۂ رنگیں پہ وہ نکھار نہیں
بہار آئی مگر عالم بہار نہیں
جو ہاتھ آتا ہے دامن تو چھوڑ دیتا ہوں
جنوں نواز ابھی موسم بہار نہیں
کسی کی یاد کا عالم نہ پوچھئے مجھ سے
کبھی قرار ہے دل کو کبھی قرار نہیں
یہ بانکپن یہ ادا یہ شباب کا عالم
تم آ گئے تو کسی کا اب انتظار نہیں
بہار پر بھی خزاں ہی کا رنگ غالب ہے
ہوا زمانے کی گلشن کو سازگار نہیں
ہمارے سامنے وہ ہیں کہیں یہ خواب نہ ہو
اب اپنی آنکھوں پہ بھی ہم کو اعتبار نہیں
خود آ گئے ہیں سمٹ کر نگاہ میں جلوے
وصال دوست ہے یہ رنج انتظار نہیں
مرا مذاق اڑاتا ہے آئینہ لیکن
مری حقیقت غم اس پہ آشکار نہیں
ہماری آبلہ پائی کا فیض کیا کہئے
وہ کون سا ہے بیاباں جو لالہ زار نہیں
بتوں کو پوج رہا ہے ترے تصور میں
گناہ کر کے بھی فیضیؔ گناہ گار نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.