گلشن لالہ زار کیا موسم خوش گوار کیا
گلشن لالہ زار کیا موسم خوش گوار کیا
جس کی بہار آپ ہیں اس کے لئے بہار کیا
رک تو نہیں گئی کہیں گردش روزگار کیا
تجھ کو سکوں سے واسطہ اے دل بے قرار کیا
سینۂ داغدار دیکھ دیدۂ اشک بار دیکھ
دل کی مرے بہار دیکھ شعبدۂ بہار کیا
راہ نئی بنائے جا تیز قدم اٹھائے جا
شوق طلب بڑھائے جا فکر مآل کار کیا
خوف ہے پھر نہ کچھ خطر عشق اگر ہے راہ بر
ہو کے قریب تر گزر فتنۂ روزگار کیا
اہل چمن ہی جب ہمیں بھول گئے تو ہم نشیں
صحن چمن کی یاد کیوں تذکرۂ بہار کیا
شوق و طلب کی راہ میں منزل اشک و آہ میں
لا نہ سکی انہیں تو پھر گردش روزگار کیا
قسمت غم بدل گئی دل کے نصیب جاگ اٹھے
افسوں اب ان سے کیجئے شکوۂ انتظار کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.