گلشن ہے لالہ زار چلو چل کے دیکھ لیں
گلشن ہے لالہ زار چلو چل کے دیکھ لیں
آئی ہے کیا بہار چلو چل کے دیکھ لیں
وہ کیوں ہیں بے قرار چلو چل کے دیکھ لیں
ہے کس کا انتظار چلو چل کے دیکھ لیں
مدت ہوئی ہے ان سے مداوائے غم کئے
کرتے ہیں کتنا پیار چلو چل کے دیکھ لیں
وہ آپ سے خفا ہیں کہ ناراض ہم سے ہیں
کرتے ہیں کس پہ وار چلو چل کے دیکھ لیں
سارے جہاں کا عیش میسر تو ہے انہیں
کیوں زندگی ہے یار چلو چل کے دیکھ لیں
پھر تذکرے ہیں ان کی صداقت کے ہر جگہ
کر لیں گے اعتبار چلو چل کے دیکھ لیں
مٹتے نہیں کسی سے مٹائے بھی یہ کبھی
غم ہائے روزگار چلو چل کے دیکھ لیں
میخانۂ حیات میں محمودؔ ان دنوں
پھیلا ہے انتشار چلو چل کے دیکھ لیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.