گلزار محبت میں نہ پھولے نہ پھلے ہم
گلزار محبت میں نہ پھولے نہ پھلے ہم
مانند چنار آگ میں اپنی ہی جلے ہم
مدت پہ جو کل اس سے ملے ہو گئے بے خود
سمجھا نہ گیا یہ کہ ملے کس کے گلے ہم
لوہو کی طرح جم گئے تلوار کے منہ پر
ٹکڑے ہوئے پر آگے سے اس کے نہ ٹلے ہم
آزردہ عبث ہوتے ہو تم نالہ کشی سے
لو خوش رہو اے ہم نفساں یاں سے چلے ہم
اے وعدہ غلط تو نہیں آنے کا پھر اندھیر
سمجھیں ہیں ترا خوب یہ آرے و بلے ہم
بے رحم کسی نے نہ خبر لی ترے در پر
جوں نقش قدم دل ہی گئے پاؤں تلے ہم
محفوظ رکھا عشق نے ایذائے اجل سے
کنجشک تھے پر چنگل شاہیں میں پلے ہم
جب عشق کی آتش دل افسردہ میں بھڑکی
پتھر تھے پہ شیشے ہی کے مانند گلے ہم
آنکھو میں خلائق کے برے ٹھہرے ہیں ؔجوشش
اس ہستئ موہوم میں آئے تھے بھلے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.