گم کر لے اپنے جلوؤں میں تو سربسر مجھے
گم کر لے اپنے جلوؤں میں تو سربسر مجھے
میری خبر تجھے نہ ہو تیری خبر مجھے
مرضی ہے اس کی خار ہوں پھولوں کے ساتھ ساتھ
الفت کے ساتھ دے دیا درد جگر مجھے
اک لذت وصال سے دل کو سکوں کہاں
کچھ اس سے بھی بلند عطا ہو نظر مجھے
کس بوتے پہ میں قوت پرواز مانگتا
پہلے بنا نہ دیتے جو ایک مشت پر مجھے
جب بھی تجھے نہ خواب میں میں دیکھ لوں رفیقؔ
تاریک مہر و ماہ بھی آتے نظر مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.