گمشدہ لوگوں کو کیسے گاؤں میں لائے گا تو
گمشدہ لوگوں کو کیسے گاؤں میں لائے گا تو
اژدہام شہر میں تو خود ہی کھو جائے گا تو
پتھروں کے شہر میں جو آدمی پتھر کا ہے
ان کو کیسے کانچ کی پوشاک پہنائے گا تو
گرد عیاری کی تہہ کو صاف میں کر دوں اگر
اپنا چہرہ دیکھ کر درپن میں ڈر جائے گا تو
تو سمٹ جائے گا برگد کی طرح ممکن نہیں
سوکھے پتوں کی طرح اک دن بکھر جائے گا تو
سچ کہے گا تو عدالت میں اگر اے قادریؔ
اپنا سر بھی اپنے شانوں پر نہیں پائے گا تو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.