گم صم گم صم لگتے نہیں تم ہم کو اچھے اللہ میاں
گم صم گم صم لگتے نہیں تم ہم کو اچھے اللہ میاں
بولو بولو کچھ تو بولو پھول سے پیارے اللہ میاں
رات ملے چندا ماما سے اور پریوں کے دیس گئے
اڑن کھٹولے میں دیکھے تھے بغل میں بیٹھے اللہ میاں
اس دن جب بارش میں ہماری ناؤ ڈوبی پانی میں
صحن میں بیٹھے ساتھ ہمارے روئے جیسے اللہ میاں
دودھ جلیبی کیوں نہیں لاتے کہاں ہے مٹی کا ہاتھی
ہم نہیں بولتے ہم نہیں بولتے کالے کلوٹے اللہ میاں
کہاں اندھیرے میں جاتے ہو باہر بھوت آ جائے گا
دیکھو چپکے سے سو جاؤ ساتھ ہمارے اللہ میاں
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 71)
- Author :شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.