گمان جتنا تھا سارا گمان ٹوٹ گیا
گمان جتنا تھا سارا گمان ٹوٹ گیا
غم فراق میں دل کا مکان ٹوٹ گیا
تمہیں ملال ہے بس چھت کے بیٹھ جانے کا
ہمارے سر پہ تو اک آسمان ٹوٹ گیا
تری انا کو بھی تسکین مل گئی ہوگی
جو سہتے سہتے ستم بے زبان ٹوٹ گیا
ترے مذاق کی ہلکی سی ایک ٹھوکر سے
دیار اشک کا اک مرتبان ٹوٹ گیا
میں راہ عشق میں اب اور چل نہ پاؤں گا
جو حوصلہ ہی مرا میری جان ٹوٹ گیا
پرندہ دل کا کہاں جا کے آرزوؔ بیٹھے
محبتوں کا جو ہر سو مچان ٹوٹ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.