گمراہ ہم حضور بہت دن نہیں رہے
گمراہ ہم حضور بہت دن نہیں رہے
اپنی جڑوں سے دور بہت دن نہیں رہے
صدیوں میں جانور سے ہم انساں بنے مگر
وحشت کی زد سے دور بہت دن نہیں رہے
اس آخری بزرگ کے جانے کے بعد پھر
گھر کے ادب شعور بہت دن نہیں رہے
جن کو گماں تھا اپنے جوانی کے دور پر
وہ سب گماں میں چور بہت دن نہیں رہے
بہکے ہمارے دل بھی فسادوں کے دور میں
دل میں مگر فتور بہت دن نہیں رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.