گمراہ کہہ رہے ہو مجھے یہ پتا نہیں
گمراہ کہہ رہے ہو مجھے یہ پتا نہیں
یہ راہ وہ ہے جس میں کوئی نقش پا نہیں
میں ہوں قصوروار سزا دیجئے مجھے
میں یہ سمجھ رہا ہوں محبت خطا نہیں
جس روز بھی وہ سیر چمن کو نہ آ سکے
اس روز کوئی پھول چمن میں کھلا نہیں
معصومیت تو دیکھیے دل توڑنے کے بعد
وہ کہہ رہے ہیں کوئی ہماری خطا نہیں
ماہرؔ کیا ہے طنز کسی بے وفا نے آج
ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں پاس وفا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.