Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گمراہیوں میں لٹ گئی عشرت خیال کی

بشن دیال شاد دہلوی

گمراہیوں میں لٹ گئی عشرت خیال کی

بشن دیال شاد دہلوی

MORE BYبشن دیال شاد دہلوی

    گمراہیوں میں لٹ گئی عشرت خیال کی

    اب جستجو سے پاک ہے صورت مآل کی

    رنگ شفق سے شان عیاں ہے جمال کی

    وہ داد چاہتے ہیں ابھی سے کمال کی

    رحمت کے واسطے سے فقط ذوالجلال کی

    جرأت ہر ایک رند نے کی حسب حال کی

    غم ہے فراق کا نہ خوشی ہے وصال کی

    میری نظر امین ہے حسن و جمال کی

    ساقی کا التفات ہے انعام انضباط

    جرأت نہیں ہے ہوش کے منہ سے سوال کی

    پردہ بھی ہو کبھی تو کبھی روبرو بھی ہو

    ضامن ہے عافیت کی روش اعتدال کی

    چشم کرم کے ساتھ صراحی بھی جھک گئی

    تقدیر دم زدن میں بدل دی سفال کی

    یہ مہر و ماہ حسن و نظر اور رنگ و بو

    عکس آفرینیاں ہیں کسی کے جمال کی

    ہر رعب حسن داب محبت مزاج عشق

    رکھتا ہے سربسر کوئی خوبی کمال کی

    با وصف شرط بندگی بندہ نواز نے

    آقائی بخش دی ہے عمل کی خیال کی

    اس بے خودی کا صید ہوا ہے سکوں نصیب

    مخفی ہے جو نظر سے زوال و کمال کی

    سر اس لیے نہ اٹھ سکا سجدے سے آج تک

    عزت عزیز ہے عرق انفعال کی

    زاہد خدا کی دی ہوئی نعمت کا رنگ دیکھ

    اس سے تمیز ہوگی حرام و حلال کی

    نام خدا کو رکھتا ہے دل اس لیے عزیز

    آزاد ہے یہ قید سے ہر احتمال کی

    گمنامیوں میں شادؔ رہا تم سا بے نوا

    استاد لاج رہ گئی دست سوال کی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے