غنچہ و گل میں تازگی نہ رہی
غنچہ و گل میں تازگی نہ رہی
اب بہاروں میں دل کشی نہ رہی
اب تو قندیل دل کرو روشن
بزم ہستی میں روشنی نہ رہی
جو بھی کرنا ہے آج ہی کر لے
کل یہ دنیا رہی رہی نہ رہی
وہ گلے مل کے کیا ہوئے رخصت
زندگی جان زندگی نہ رہی
کر رہے ہیں وہ اہتمام غم
اب تو میری خوشی خوشی نہ رہی
مے کدہ ہو گیا تہہ و بالا
کوئی شے میرے کام کی نہ رہی
سارا مے خانہ کشمکش میں ہے
طرز میکشؔ میں دل کشی نہ رہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.