غرور ناز ادا تمکنت شعاری سب
غرور ناز ادا تمکنت شعاری سب
مجھے تو یاد ہے اک اک ادا تمہاری سب
بس ایک پھانس کھٹکتی ہے آج بھی دل میں
اگرچہ بھر گئے جتنے تھے زخم کاری سب
اب اس کھنڈر سے نیا اک مکان ابھرے گا
کہ دفن ہو گئی ملبہ میں آہ و زاری سب
تماشا ایسا دکھا کر چلا گیا کوئی
کہ ہاتھ ملتے رہے دیر تک مداری سب
ہمارے ہاتھ سے تکمیل فن نہ ہو جب تک
وہ کاٹ سکتا نہیں انگلیاں ہماری سب
میں جنگ ہار نہ جاتا تو اور کیا کرتا
کہ تھی سپاہ مری حوصلوں سے عاری سب
یہ کس نے آ کے فضا میں بکھیر دی خوشبو
کہ بھول بیٹھے دل و جاں کی بے قراری سب
ضیاؔ یہ دل کا تقاضا ہے ایسے موسم میں
میں اس کو پیش کروں عجز و انکساری سب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.