Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گونگے بہرے ہیں یہ فرمان کہاں سنتے ہیں

اشفاق احمد صائم

گونگے بہرے ہیں یہ فرمان کہاں سنتے ہیں

اشفاق احمد صائم

MORE BYاشفاق احمد صائم

    گونگے بہرے ہیں یہ فرمان کہاں سنتے ہیں

    اے خدا سن لے کہ انسان کہاں سنتے ہیں

    اس زمانے میں محبت کی زباں والوں کو

    آنکھیں سنتی ہیں بھلا کان کہاں سنتے ہیں

    لاکھ چیخا میں کہ کچا ہے مرا گھر لیکن

    موج میں آئے ہوں طوفان کہاں سنتے ہیں

    تجھ کو اپنا ہی سمجھ کے تو صدائیں دی تھیں

    مجھ کو معلوم تھا انجان کہاں سنتے ہیں

    ان کے حد درجہ تغافل کا یہ عالم توبہ

    ہم پکاریں بھی انہیں جان کہاں سنتے ہیں

    روز مفلس کی صدائیں تو ادھر جاتی ہیں

    عہد حاضر کے یہ سلطان کہاں سنتے ہیں

    یہ کوئی گاؤں نہیں ہے کہ خبر پھیلے گی

    شہر کے لوگ ہیں اعلان کہاں سنتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے