گونجتی ہے صدا خلاؤں میں
آدمی گھر گیا خداؤں میں
میں نہیں چاہتا رہائی مگر
یوں نہ بکھرا مجھے ہواؤں میں
اک ہتھیلی تو میری اپنی تھی
دوسری کس کی تھی دعاؤں میں
میں بڑی دیر سے سفر میں ہوں
اب مجھے بیٹھنے دے چھاؤں میں
میں ترے ساتھ ٹھہرتا لیکن
راستہ پڑ گیا تھا پاؤں میں
میں پلٹ جاؤں گا ریاضؔ مگر
کئی تو منتظر ہو گاؤں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.