گزرے ہوئے لمحات کو روداد کرو گے
گزرے ہوئے لمحات کو روداد کرو گے
جس وقت مراسم نئے ایجاد کرو گے
گر ترک تعلق پہ بڑا ناز ہے تم کو
پر ہم جو نہ ہوں گے تو بہت یاد کرو گے
اکثر مری تصویر کو آنکھوں میں بسا کر
توڑو گے کوئی شے کوئی برباد کرو گے
احساس کے مندر میں محبت کا جنازہ
دیکھو گے تو بے ساختہ فریاد کرو گے
دل آپ کی یادوں میں گرفتار رہے گا
قیدی کو مکمل کہاں آزاد کرو گے
منزل کو پہنچ جائے گا بھٹکا ہوا راہی
جب شہر سخنور کوئی آباد کرو گے
تم حسن کا محورؔ ہو زمانے کی نظر میں
کیا خاک مرے بعد مجھے یاد کرو گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.