گزروں گا میں جدھر سے بقا چھوڑ جاؤں گا
گزروں گا میں جدھر سے بقا چھوڑ جاؤں گا
بے حرف کر کے لفظ فنا چھوڑ جاؤں گا
دور خزاں میں خار بھی مہکیں گے مثل گل
میں گلستاں میں ایسی فضا چھوڑ جاؤں گا
تم لفظ لفظ کرنا تلاوت مری حیات
میں اقتباس عزم کھلا چھوڑ جاؤں گا
جس پر ہزار میکدے ہو جائیں خود نثار
آنکھوں میں تیری ایسا نشہ چھوڑ جاؤں گا
عامرؔ صلہ ملے نہ ملے پیار کا مجھے
لیکن لبوں پہ داد وفا چھوڑ جاؤں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.