ہائے کیا لوگ تھے جو بن کے دعا اترے تھے
ہائے کیا لوگ تھے جو بن کے دعا اترے تھے
اور اک ہم ہیں زمانہ میں خفا اترے تھے
ہم کو معلوم نہ تھا اس کی سزا ہوتی ہے
ہم محبت کی کسوٹی پہ کھرا اترے تھے
ہم نے جب صاف کہا تھا کہ اندھیرا ہے یہاں
آپ سر پھوڑنے کیوں دل میں بھلا اترے تھے
عشق نے ڈانٹ کے پھر ہم کو نکالا باہر
ہم زمانہ کے مسائل میں ذرا اترے تھے
تب یہ لگتا تھا کہ پھر دل نہ لگائیں گے کبھی
ہم بھی اس کھیل میں جب پہلی دفعہ اترے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.