ہائے تقدیر کے میداں میں سجی ہوتی ہے
ہائے تقدیر کے میداں میں سجی ہوتی ہے
زندگی سے بھی سزا کوئی بڑی ہوتی ہے
ایک دنیا ہے جو غیروں سے اجڑ جاتی ہے
ایک دنیا ہے جو اپنوں سے جڑی ہوتی ہے
ایک رفتار کے آگے نہ کبھی بڑھ پائے
وقت کی تار تو پہلے سے کٹی ہوتی ہے
کوئی احساس تمنا نہیں ہوتا ان کو
زندگی جن کی بھی ٹکڑوں میں بٹی ہوتی ہے
بجھ نہیں پاتی کبھی مل کے بھی دوبارہ پھر
وہ جو اک آگ جدائی کی لگی ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.