ہائے وہ میری داستان کے لوگ
ہائے وہ میری داستان کے لوگ
یاد آتے ہیں اس مکان کے لوگ
چاند تاروں سے کیجیے پردہ
چاند تارے ہیں آسمان کے لوگ
دھوپ میں ہم کبھی رہے ہی نہ تھے
ایسے ہوتے تھے سائبان کے لوگ
میری محبوب میری جان نہ بن
دشمن جاں ہیں میری جان کے لوگ
میں بھی اب بے زبان رہتا ہوں
جب سے بچھڑے مری زبان کے لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.