ہائے یہ خوف یہ ڈر رات کہاں گزرے گی
ہائے یہ خوف یہ ڈر رات کہاں گزرے گی
دن تو کٹ جائے گا پر رات کہاں گزرے گی
کوئی دیوار نہ در رات کہاں گزرے گی
یوں سر راہ گزر رات کہاں گزرے گی
کوئی ساتھی ہے نہ ہمدم نہ کوئی ہم سایہ
اور پھر لمبا سفر رات کہاں گزرے گی
اجنبی شہر میں رہ رہ کے خیال آتا ہے
میری منظور نظر رات کہاں گزرے گی
دن تو کیسے بھی گزر جائے گا اے ہم سفرو
شام کے بعد مگر رات کہاں گزرے گی
غم سے فرصت ہی نہیں ہے کہ یہ سوچیں اخترؔ
کس جگہ ہوگی سحر رات کہاں گزرے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.