Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

حال دل بد سے بد تر ہوا دیکھیے

امردیپ سنگھ

حال دل بد سے بد تر ہوا دیکھیے

امردیپ سنگھ

MORE BYامردیپ سنگھ

    حال دل بد سے بد تر ہوا دیکھیے

    آپ کا کام ہے دیکھنا دیکھیے

    وہ جو رکھا ہوا ہے جہاں کے لئے

    آپ خود بھی تو وہ آئنہ دیکھیے

    عقل والوں کی امداد کے واسطے

    جاں بکف ہے کوئی سر پھرا دیکھیے

    شہر جل بجھ گیا لوگ مر کب گئے

    صبح نو کل نیا حادثہ دیکھیے

    اس تماشائے اہل سیاست کو آپ

    دیکھ سکتے ہیں بس بارہا دیکھیے

    اپنے اوسان کھوتی زمیں ہی نہیں

    آسماں کو بھی مرتا ہوا دیکھیے

    ایک حالت ہے دل کی کچھ ایسی بھی جب

    خود کو ممکن ہے خود سے جدا دیکھیے

    جلوہ فرما ہے جو اپنے اندر اسے

    دم بہ دم دیکھیے جا بہ جا دیکھیے

    ایک دوجے سے اکتا گئے آدمی

    ان سے اکتائے گا کب خدا دیکھیے

    شدت غم ہے میں بھی ہوں پیاسا امرؔ

    آس پاس اب کوئی میکدہ دیکھیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے