حال دل کس کس سے ہم ساجھا کریں
اور کتنے در پہ اب سجدہ کریں
گھپ اندھیرا ہے تو پھر ایسا کریں
اپنی پلکیں آپ ہی کچھ وا کریں
دوسروں کا کچھ بھلا ہو جائے گا
آئیے اپنے لئے اچھا کریں
بے سر و پا ہے ہجوم خواہشات
ایک ہو تو آپ سے شکوہ کریں
تا بہ کے ہو شاعری میں ذکر یار
کوئی گر ناراض ہو تو کیا کریں
سامنے ہو تم مجسم آئنہ
خود کو دیکھیں یا تمہیں دیکھا کریں
کر چکے جو نذرؔ کرنے تھے گناہ
وقت آخر حسرت عقبیٰ کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.