حال دل کچھ کہا گیا بھی نہیں
حال دل کچھ کہا گیا بھی نہیں
حرف مطلب ادا ہوا بھی نہیں
رات اس کا وہ ناز سے کہنا
تجھ کو کمبخت کچھ حیا بھی نہیں
آپ آئیں تو آپ کا گھر ہے
اور نہ آئیں تو التجا بھی نہیں
تم پلاؤ تو شیخ بھی پی لیں
ہم تو کچھ ایسے پارسا بھی نہیں
بے وفا بھی ہے وہ زمانے کا
اور مروت کی انتہا بھی نہیں
قدر کرتے ہیں وہ مری گستاخؔ
جیسے میں صورت آشنا بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.