حال فرقت کا سناؤں تو بہت روؤ گے
حال فرقت کا سناؤں تو بہت روؤ گے
چیر کر دل کو دکھاؤں تو بہت روؤ گے
میں نے ہر چند نبھانے کی تمنا کی تھی
وعدہ اپنا نہ نبھاؤں تو بہت روؤ گے
کیسے روشن کروں میں اپنا جہان تاریک
شمع ساں دل کو جلاؤں تو بہت روؤ گے
اشک آنکھوں سے بہاتا ہوں زباں بھی چپ ہے
دل ناداں کو رلاؤں تو بہت روؤ گے
بھول جاؤں تمہیں احقرؔ یہ گوارا کب ہے
یاد دل سے جو بھلاؤں تو بہت روؤ گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.