حال خستہ ہے میرے مفلس کا
حال خستہ ہے میرے مفلس کا
بادشہ سوئے وقت ہے جس کا
جیسے مدت سے بیٹھا تاکتا ہو
رنگ پیلا ہوا ہے جالس کا
مالی کی جان پر اثر کیوں ہو
پھول گر ٹوٹے جو نوارس کا
مار ڈالا ہے پیاس نے گل کو
حال جانے نہ بادشہ کس کا
ایک عرصے کے بعد آیا ہوں
حال بدلا ہوا ہے مجلس کا
لوگ عاکفؔ کو معتبر جانیں
یہ بھرم ہے جہاں میں جس تس کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.