حال پوچھے جو کوئی میرا بتا بھی نا سکوں
حال پوچھے جو کوئی میرا بتا بھی نا سکوں
کیا قیامت ہے کہ میں ہونٹ ہلا بھی نہ سکوں
اف یہ مجبوری ایام کا عالم ہمدم
رہ گزاران شب غم کو جگا بھی نہ سکوں
اے جنوں حیف مری سوختہ سامانی پر
وقت کو موت کی تعبیر بتا بھی نہ سکوں
سوچتا ہوں روش خام پہ ماتم کر لوں
بجلیاں آئیں تو سینے سے لگا بھی نہ سکوں
ٹھہر جا گردش دوراں کہ میں ایسا تو نہیں
برق کی زد یہ نشیمن جو بنا بھی نہ سکوں
اب تو اللہ نگہباں ہے وفا کیشوں کا
چوٹ کھائی ہے کچھ ایسی کہ دکھا بھی نہ سکوں
دل شکستہ ہوں بہت گردش دوراں ہے مگر
اس سے کٹ کر کوئی کاشانہ بنا بھی نہ سکوں
کتنی مجبوری ہے اے دوست کہ غم خواروں کو
غم ایام کی تفصیل بتا بھی نہ سکوں
کتنی باتیں ہیں سنانے کی مگر اے نازشؔ
ہائے چاہوں جو سنانا تو سنا بھی نہ سکوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.