حالات سازگار بنانے میں رہ گیا
حالات سازگار بنانے میں رہ گیا
وہ اپنا بار زیست اٹھانے میں رہ گیا
دنیا کے ساتھ چل نہ سکا وہ زیاں نصیب
وہ گوشہ گیر اپنے ٹھکانے میں رہ گیا
سورج نے ایک بار پکارا تو تھا اسے
وہ اپنے ذہن و دل کو جگانے میں رہ گیا
جینے کا حوصلہ جو مرے دل میں تھا کبھی
شاید کسی گزشتہ زمانے میں رہ گیا
خود اپنی منزلوں کے تجسس سے بے خبر
وہ دوسروں کو راہ دکھانے میں رہ گیا
وہ محو گفتگو تھے کسی اور سے کنولؔ
میں ان کو اپنی بات سنانے میں رہ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.