حالات سے ہم الجھ پڑیں گے
حالات سے ہم الجھ پڑیں گے
خاموش کبھی نہیں رہیں گے
تہذیب کریں گے نخل دل کی
پھر اس کو غم بہار دیں گے
آنسو نہ بہائیں گے مگر ہم
اس شخص کو یاد تو کریں گے
اب سوچ لیا ہے دل کا قصہ
تجھ سے تو کبھی نہیں کہیں گے
جب درد کی مے نہیں ملے گی
ہم شیشۂ عمر توڑ دیں گے
مرہم کا خیال چھوڑ عامرؔ
یہ زخم ابھی نہیں بھریں گے
- کتاب : رنگ سا اڑتا ہے (Pg. 36)
- Author : اشفاق عامر
- مطبع : عکاس پبلی کیشنز،اسلام آباد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.