حالت دل خزاں کی صورت ہے
حالت دل خزاں کی صورت ہے
عشق سنگ گراں کی صورت ہے
بہہ رہا ہے رگوں میں لاوا سا
رنگ آتش فشاں کی صورت ہے
اے نسیم بہار میرا بھی
حال اجڑے مکاں کی صورت ہے
میں ہوں خلوت کے نام کا صحرا
اور تو گلستاں کی صورت ہے
فطرتاً آج گھر بسانے کا
کھیل سود و زیاں کی صورت ہے
تیرے دم سے ہے چاندنی گھلتی
چاند تیرے نشاں کی صورت ہے
دشت خاکی پہ ایک تو جاناں
چادر آسماں کی صورت ہے
خاک دل ہے مرادؔ بت خانہ
لیک نالہ اذاں کی صورت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.