حالت جو یہی اے دل ناشاد رہے گی
حالت جو یہی اے دل ناشاد رہے گی
بستی ترے ارمانوں کی آباد رہے گی
اس حسن پرستی کا یہی حشر ہے ہونا
کل عمر مری عشق میں برباد رہے گی
مٹ جائیں گے دنیا سے بھی ہم دید کے گزرے
گر اے بت کافر یہی بیداد رہے گی
کس جی سے بھلاؤں گا تجھے اے رخ جاناں
تا روز ابد مجھ کو تری یاد رہے گی
اک عمر اسیری ہی سہی جسم میں اے روح
دائم تو نہ یہ قید کی میعاد رہے گی
لب تک نہیں آئے گا ترے نام بھی میرا
پر دل میں لگاتار مری یاد رہے گی
اک دشت جنوں سے دل وحشی کو نکالا
رہبرؔ یہ تری راہبری یاد رہے گی
- کتاب : Payaam-e-Rehber (Pg. 187)
- Author : Jitendra Mohan Sinha Rehber
- مطبع : Karanti Gupta & Om Parkash Gupt C-1205, Rajaji Puram, Lucknow (1995)
- اشاعت : 1995
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.