ہاں بنا اپنی جلوہ گاہ مجھے
ہاں بنا اپنی جلوہ گاہ مجھے
لوگ تیرا کہیں گواہ مجھے
کوئی کیوں پوچھتا نہیں ان سے
کس نے دی فرصت گناہ مجھے
میرے دل سے بچائیو للہ
کر نہ دے یہ کہیں تباہ مجھے
گزرے طوفان سے نہیں وہ مگر
جو سمجھتے ہیں مشت کاہ مجھے
خود ہی کر کے مجھے بہشت بدر
خاکداں کی دکھائی راہ مجھے
یاد سے تیری کر نہ دیں غافل
دوست احباب مال و جاہ مجھے
میری عادت نہیں بلا نوشی
مست کرتی ہے اک نگاہ مجھے
ہر قدم گو ہے حوصلہ فرسا
طے کرائے گا شوق راہ مجھے
بے حیاؤں سے بے وفاؤں سے
کچھ ضروری نہیں نباہ مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.