Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہاں درد نہاں رنگ کی تعبیر سے پوچھو

عبد الہادی وفا

ہاں درد نہاں رنگ کی تعبیر سے پوچھو

عبد الہادی وفا

MORE BYعبد الہادی وفا

    ہاں درد نہاں رنگ کی تعبیر سے پوچھو

    دل پر جو لگی چوٹ وہ تاثیر سے پوچھو

    آئین وفا طوق گلو گیر سے پوچھو

    تمکین جنوں پاؤں کی زنجیر سے پوچھو

    ناموس محبت کی قیامت کو خبر کیا

    تم میری تباہی مری تقدیر سے پوچھو

    لو سحر نظر مدعی غارت دل ہے

    کیا پوچھتے ہو شوخیٔ تقریر سے پوچھو

    مانا کہ مجھے زہر پلانے کی ہے تدبیر

    پہلے مری محرومیٔ تقدیر سے پوچھو

    کچھ ناز ہے اک تازہ ہوس پر مجھے دیکھو

    کچھ یاس ہے بگڑی ہوئی تدبیر سے پوچھو

    تم چین سے بیٹھے ہو حوادث کی خبر کیا

    نیرنگ جہاں گردش تقدیر سے پوچھو

    شوخی سے وہاں رنگ سخن جم نہیں سکتا

    تمکیں میں ہے جو بات وہ تصویر سے پوچھو

    کافی ہے وہاں راز محبت کو اشارا

    تقریر نہیں پردۂ تحریر سے پوچھو

    کیا جانے کوئی زلزلہ ساعت محشر

    لو آؤ ادھر عاشق دلگیر سے پوچھو

    بیگانہ و بے درد ہیں ارباب تماشا

    تو حلقۂ فتراک کو نخچیر سے پوچھو

    پھر میں ہوں وفا اور وہی آغاز تمنا

    انجام کو ناکامی تقدیر سے پوچھو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے