ہاں دکھاوے کی محبت نہیں ہونے والی
ہاں دکھاوے کی محبت نہیں ہونے والی
یار ہم سے یہ سیاست نہیں ہونے والی
اپنا کردار اور اخلاق سنوارو پہلے
قیمتی کپڑوں سے عزت نہیں ہونے والی
بیچ دیتے ہیں ضمیر اپنا جو شہرت کے لئے
ان کو حاصل کبھی شہرت نہیں ہونے والی
ہم کو معلوم ہے دنیا کی حقیقت کیا ہے
ہم کو دنیا سے محبت نہیں ہونے والی
جھوٹ کو بولنا عادت میں ہے ان کی شامل
دور اب ان کی یہ عادت نہیں ہونے والی
جس نے ماں باپ پہ ڈھائے ہیں ستم اے یاسینؔ
اس کو حاصل کبھی جنت نہیں ہونے والی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.