Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہاں جھوٹ ہے وہ جان سے تم پر فدا نہیں

فہیم گورکھپوری

ہاں جھوٹ ہے وہ جان سے تم پر فدا نہیں

فہیم گورکھپوری

MORE BYفہیم گورکھپوری

    ہاں جھوٹ ہے وہ جان سے تم پر فدا نہیں

    سچ کہہ رہے ہو غیر کا یہ حوصلہ نہیں

    یاد بتاں نہیں کہ خیال خدا نہیں

    سب کچھ بشر کے دل میں ہے اے شیخ کیا نہیں

    واقف نہیں ہو تم ابھی حال رقیب سے

    میں نے برا کہا جو اسے کیا برا نہیں

    ٹھہرے رہو کہ بات ہی ہوگی تمام رات

    ڈرتے ہو کیوں کچھ اور مرا مدعا نہیں

    بھولی بہشت میں بھی نہ انگور کی مجھے

    جب پی مئے طہور کہا وہ مزا نہیں

    پوری نہ کر جو وصل کی خواہش تو قتل کر

    کیا تیری طرح تیغ بھی حاجت روا نہیں

    اک میں ہوں اپنے دل میں تجھے دیکھتا ہوں روز

    اک تو ہے مڑ کے میری طرف دیکھتا نہیں

    پہلے تو اس نے وصل کا اقرار کر لیا

    پھر تھوڑی دیر سوچ کے کہنے لگا نہیں

    او سونے والے سونے نہ دے گی تجھے کبھی

    یہ میری آہ گرم ہے باد صبا نہیں

    جاؤ نہ مدعی کی ملاقات کے لیے

    تم آؤ یا نہ آؤ یہ مطلب مرا نہیں

    اے دل کدھر ہے کوچۂ گیسو سے دے صدا

    ڈھونڈھوں کہاں اندھیرے میں کچھ سوجھتا نہیں

    سائے کا بھی پتہ نہیں وہ آئے اس طرح

    سجدے کہاں کروں کہ کہیں نقش پا نہیں

    ثابت ہے جرم عشق تو دعوئ عشق سے

    ہم کس طرح کہیں کہ ہماری خطا نہیں

    برسات میں بھی تم کبھی پیتے نہیں فہیمؔ

    ایسا بھی اب پسند مجھے اتقا نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے