ہاں خوش ہوں کہ اس بزم میں غم خوار بہت ہیں
ہاں خوش ہوں کہ اس بزم میں غم خوار بہت ہیں
غم خوار بھی ایسے جو پر اسرار بہت ہیں
چپ رہنے کی عادت ہو تو کیا کچھ نہیں ممکن
اظہار صداقت کے خریدار بہت ہیں
اس شہر عنایات کی توصیف کہاں تک
سائے ہیں بہت کم در و دیوار بہت ہیں
ہنس کر کے گزر جائیے کانٹے ہوں کہ پتھر
کیوں کہئے کہ راہیں یہ دل آزار بہت ہیں
ملتی ہے یہاں بھیک گدائے رہ شب کو
کیوں کر نہ ملے صاحب ایثار بہت ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.