ہاں تیرا میرا فاصلہ اتنا ضرور تھا
ہاں تیرا میرا فاصلہ اتنا ضرور تھا
دل کے قریب ہو کے نگاہوں سے دور تھا
سچ بولنے کی کس میں ہے ہمت جو سچ کہے
سب جانتے ہیں آدمی وہ بے قصور تھا
اس نے گرا دیا تھا مگر میں سنبھل گیا
دیوانگی میں بھی مجھے کتنا شعور تھا
میں اپنے گھر میں آتے ہی ٹکڑوں میں بٹ گیا
کتنا تھکا ہوا تھا بدن چور چور تھا
کیا پوچھتے ہو حال دل ناتواں کا اب
اک ذرہ اس کی چشم عنایت سے طور تھا
منظر تو آفتاب سے پہلے بھی تھا حسیں
کاسے میں صبح کے مری راتوں کا نور تھا
صابرؔ یہ کس کا رات کو دیدار ہو گیا
ٹوٹا جو خواب مجھ میں عجب ہی سرور تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.