ہار ہو جاتی ہے جب مان لیا جاتا ہے
ہار ہو جاتی ہے جب مان لیا جاتا ہے
جیت تب ہوتی ہے جب ٹھان لیا جاتا ہے
مان سمان بہت بعد میں ملتا ہے یہاں
پہلے اس شہر میں اپمان لیا جاتا ہے
فائدہ ڈھونڈنے والے یہ تجارت نہ کریں
عشق کے سودے میں نقصان لیا جاتا ہے
اک جھلک دیکھ کے جس شخص کی چاہت ہو جائے
اس کو پردے میں بھی پہچان لیا جاتا ہے
پاؤں پڑتے ہیں زمیں پر تو دھڑک جاتا ہے دل
اس کی آہٹ سے اسے جان لیا جاتا ہے
- کتاب : دل پرندہ ہے (Pg. 105)
- Author : شکیل اعظمی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.