ہار کا دل میں ڈر ضروری تھا
ہار کا دل میں ڈر ضروری تھا
جیتنا بھی مگر ضروری تھا
تیری عزت کا پاس تھا مجھ کو
فون کرنا مگر ضروری تھا
رہگزر خار زاروں سے تھی بھری
ساتھ میں ہم سفر ضروری تھا
مانا آوارگی تھی قسمت میں
ہاں مگر ایک گھر ضروری تھا
پاؤں کو آبلوں کی عادت ہے
اس لئے بھی سفر ضروری تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.