حاصل دل تباہ کو راحت کبھی نہ ہو
حاصل دل تباہ کو راحت کبھی نہ ہو
ہم کو غم فراق سے فرصت کبھی نہ ہو
اب چونکتا نہیں ہوں تمہارے ستم پہ میں
یہ بھی ہے کیا مقام کہ حیرت کبھی نہ ہو
گر حال دل سنائیں تو کس کو سنائیے
ایسی تو دشمنوں کی بھی قسمت کبھی نہ ہو
گھبرا کے حادثات سے دامن بچا سکے
اتنی دل تباہ کی جرأت کبھی نہ ہو
ہم منتظر ہوں اور گریزاں ہوں بجلیاں
ایسی نگاہ ناز قیامت کبھی نہ ہو
قائم رہے یہ ربط غم و درد سے نشاؔ
سوچیں اگر مفر کی بھی صورت کبھی نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.