حاصل عرض مدعا کیا تھا
حاصل عرض مدعا کیا تھا
سنگ دل پہ اثر ہوا کیا تھا
کچھ مرا دل ہی رکھ لیا ہوتا
ورنہ عہد وفا ترا کیا تھا
ہم نہ سجدہ تجھے اگر کرتے
اے صنم تیرا مرتبہ کیا تھا
یاد آنے لگا مصیبت میں
ورنہ عشرت میں وہ خدا کیا تھا
ہر کہا آپ کا سر آنکھوں پر
دوسرا کچھ بھی راستہ کیا تھا
اچھوں کی دیکھ لی ہے اچھائی
اب بروں میں بتا برا کیا تھا
ان کی نظر کرم ہوئی تجھ پر
ورنہ تو اے صداؔ بتا کیا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.