ہاتھ ایسا دکھا دیا مجھ کو
ہاتھ ایسا دکھا دیا مجھ کو
میرے قد سے گھٹا دیا مجھ کو
ہائے کتنا حسین سپنا تھا
ہائے کس نے جگا دیا مجھ کو
روتی آنکھوں سے مسکرا دینا
اس ادا نے رلا دیا مجھ کو
مت کرو تم وفا وفا صاحب
اس وفا نے ہے کیا دیا مجھ کو
ایک شیطان تھا ترا باغی
تو نے اس سے بھڑا دیا مجھ کو
تیری دنیا کی دل کشی توبہ
کام اپنا بھلا دیا مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.