ہاتھ ہاتھوں میں ڈال کے رکھئے
ہاتھ ہاتھوں میں ڈال کے رکھئے
دوستوں کو سنبھال کے رکھئے
سرد موسم ہے برف باری بھی
خون تھوڑا ابال کے رکھئے
چاٹ جائے گی آپ کی عظمت
جیٹھ اپنی سنبھال کے رکھئے
آج کے دور کا نیا فیشن
سب کے پگڑی اچھال کے رکھئے
آپ کے دوستوں میں دشمن بھی
ہر قدم دیکھ بھال کے رکھئے
زندگی بھی انہیں سے ہے رونق
خواب آنکھوں میں پال کے رکھئے
آپ کا دل رہے بھلے کالا
شادؔ چہرہ اجال کے رکھئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.