Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہاتھ کی جنبش سے مے چھلکی پیمانے بدنام ہوئے

مظفر شکوہ

ہاتھ کی جنبش سے مے چھلکی پیمانے بدنام ہوئے

مظفر شکوہ

MORE BYمظفر شکوہ

    ہاتھ کی جنبش سے مے چھلکی پیمانے بدنام ہوئے

    خود پی پی کر دنیا بہکی میخانے بدنام ہوئے

    کوچۂ الفت میں جو آیا کھو کے نمود و نام گیا

    دیوانے دیوانے ٹھہرے فرزانے بدنام ہوئے

    ہوش و خرد کے چرچوں میں لکھے کا بھرم بھی قائم تھا

    دیدہ و دل کی باتوں میں اب افسانے بدنام ہوئے

    شب بیتے جب شمع فروزاں کی ضو کاری ختم ہوئی

    خاک کے دھبوں سے شیشے پر پروانے بدنام ہوئے

    کچھ ہر بد ظن کچھ وہ بد ظن دوشی اب کس کو ٹھہرائیں

    الٹی سیدھی بات کی پچ پر یارانے بدنام ہوئے

    بادیہ گردی آبلہ پائی قسمت تھی دیوانوں کی

    کس باعث اے وحشت دل پھر ویرانے بدنام ہوئے

    دور نشیلی آنکھوں کا تو روکے سے بھی رک نہ سکا

    لیکن چشم کیف آگیں کے مستانے بدنام ہوئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے