ہاتھ راضی ہوں ملانے کے لیے
ہاتھ راضی ہوں ملانے کے لیے
رنجشیں دل سے مٹانے کے لیے
اس کو تنہائی رلائے گی بہت
جو ہے مصروف زمانے کے لیے
اپنی نظروں میں گرے ہیں ہم خود
کون آئے گا اٹھانے کے لیے
دل تو کرتا ہے بہانوں کی تلاش
خود کو بے داغ بتانے کے لیے
زاویے کچھ تو نئے لائیں گے
ان چھوئے ہم ہیں زمانے کے لیے
آئنہ دیکھ کے آنا یارو
آئنہ مجھ کو دکھانے کے لیے
اس نے دیکھا مرے دل کی جانب
ایک محفوظ ٹھکانے کے لیے
فیضؔ بے فیض نہ سمجھو اس کو
ہیں بہت کام دیوانے کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.